کوئٹہ کی مسجد میں زور دار دھماکہ ،امام مسجد شہید، 15 سے زائد زخمی

کوئٹہ کی مسجد میں زور دار دھماکہ ،امام مسجد شہید، 15 سے زائد زخمی
 کوئٹہ کی مسجد میں زور دار دھماکہ ،امام مسجد شہید، 15 سے زائد زخمی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد کے میں  زور دار دھماکہ ہواہےجس میں امام مسجد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 15 سے زائد نمازی زخمی ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پشتون آباد کی مسجد میں خطبہ جاری تھا اور 50 سے زائد نمازی مسجد کے اندر موجود تھے تاہم اسی دوران زور دار دھماکہ ہو ا جس کے باعث امام مسجد شہید ہو گئے جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی تاہم شدید زخمی افراد کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیاہے ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیاہے تاہم کوئٹہ کے بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ 

دھماکے کی شدت زیادہ تھی جس کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ کہا جارہے  کہ دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو کہ ریموٹ کنٹرول کے ذرایعے اڑایا گیاہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی