بینامی اکاﺅنٹس ریفرنس ،سپریم کورٹ نے نیب کی درخواست مستردکردی،ہائیکورٹ کافیصلہ برقرار

بینامی اکاﺅنٹس ریفرنس ،سپریم کورٹ نے نیب کی درخواست مستردکردی،ہائیکورٹ ...
بینامی اکاﺅنٹس ریفرنس ،سپریم کورٹ نے نیب کی درخواست مستردکردی،ہائیکورٹ کافیصلہ برقرار

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بینامی اکاﺅنٹس ریفرنس کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست مستردکردی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ڈیلیں کرتا ہوگا ،ہم فیصلے کرتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے ہفتے ای ویڈیو لنک سسٹم شروع ہوگا،21 ویں صدی شروع ہو جائے گی،وکلا حضرات ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے،پیرکوویڈیو لنک کے ذریعے فیصلے کریں گے

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں بےنامی اکاو¿نٹ ریفرنس کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ نے نوازکو 7 سال سزا سنائی تھی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ نیب نے ریفرنس میں لکھا نوازنے کوئی اکاو¿نٹ نہیں کھولا،2 اکاو¿نٹس محمد نواز کے بھائیوں کے تھے،ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کوئی شواہد نہیں کہ قومی خزانے کونقصان پہنچایا،پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈیل کرتے ہیں،پیراگراف پڑھتا ہوں،جرم ثابت نہ ہواتوچپ ہوجاو¿ں گا،چیف جسٹس نے کہا کہ نیب ڈیلیں کرتا ہوگا ،ہم فیصلے کرتے ہیں۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست مسترد کردی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ نے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد