عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے کی مزید شواہد کیلئے مہلت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے کی مزید شواہد کیلئے مہلت کی استدعا پر فیصلہ ...
عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے کی مزید شواہد کیلئے مہلت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

  


اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے نے مزید شواہد کیلئے دوبارہ مہلت مانگ لی ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی،ایف آئی اے نے مزید شواہد جمع کرانے کیلئے مہلت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی،ایف آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ خط وکتابت کا سلسلہ جاری ہے، پرامید ہیں 2 ماہ میں برطانیہ سے مکمل شواہد موصول ہوجائیں گے، وکلا صفائی نے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے صرف وقت کا ضیاع کررہی ہے،ایف آئی اے مقدمے کو طول دے رہی ہے، حتمی دلائل کے وقت اس طرح کی درخواست وقت کا ضیاع ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی مزید شواہد جمع کرانے کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو سنایا جائے گا،عدالت نے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد