پرویز خٹک کے بھتیجے کو حکومت نے اہم ترین عہدہ دیدیا

پرویز خٹک کے بھتیجے کو حکومت نے اہم ترین عہدہ دیدیا
پرویز خٹک کے بھتیجے کو حکومت نے اہم ترین عہدہ دیدیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے عمران خٹک کو متفقہ طور پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، اراکین کمیٹی نے نو منتخب چیئرمین کا جلد کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی ۔

جیونیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کیلئے ریاض حسین پیر زادہ نے عمران خٹک کا نام تجویز کیا، اراکین کمیٹی برجیس طاہر جنید اکبر، مرتضی جاوید عباسی ، سردار طالب حسین نکئی اور شاہد احمد سمیت اجلاس میں شریک تمام اراکین نے متفقہ طور پر عمران خٹک کو توانائی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی حمایت کی ۔رکن کمیٹی ریاض پیرزاداہ نے کہا کہ گردشی قرضوں سمیت توانائی شعبے کے مسائل چیلنج ہیں ، مرتضی جاوید عباسی نے گیس اور بجلی کی قیمتوں پر کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کی تجویز دی ۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اب تو پاور سیکٹر کے ساتھ گیس کے شعبے میں بھی گردشی قرضے شروع ہوگئے ہیں۔

مزید : قومی