برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزیٹ پلان میں ناکامی کے باعث استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھریسامے نے اعلان کیاہے کہ وہ 7 جون کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گی ، ان کا کہناتھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں برطانیہ کی وزیراعظم رہی اور یہ ذکر کرتے ہوئے ان کی آنکھوں میں آنسو بھی تھے ۔ تھریسامے کا کہناتھا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کیلئے اپنی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی ۔ بریگزیٹ میں ناکامی پر تھریسامے کو شدید تنقید کا سامنا تھا اور ان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جبکہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ڈیوڈ کیمرون بھی بریگزیٹ سے متعلق معاملے پر ہی استعفیٰ دے چکے ہیں ۔

تین جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی فیملی کے ہمراہ برطانیہ کے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں تاہم تھریسامے تین جون سے سات جون تک اس دورے کی میزبانی بھی کریں گی ۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی