پہلا وارم اپ میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم میں کون کون شامل ہے؟ پتہ چل گیا

پہلا وارم اپ میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم میں کون کون شامل ...
پہلا وارم اپ میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم میں کون کون شامل ہے؟ پتہ چل گیا

  


برسٹل (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے وارم اپ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میچ کیلئے قومی سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں، وارم اپ میچ میں 14 رکنی سکواڈ میں سے کوئی بھی کھلاڑی کھیل سکتا ہے۔

افغان سکواڈ کی قیادت .... کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اصغر افغان، آفتاب عالم، رحمت شاہ، حشمت اللہ شائدی، داولت زدران، نور علی زدران، سمیع اللہ شنواری، محمد شہزاد، گلبدین نیب، محمد نبی، مجیب رحمان، نجیب اللہ زدران، راشد خان، حامد حسن اور حضرت اللہ زازئی شامل ہیں۔

مزید : کھیل