حکومت پٹرولیم مصنوعات کیس میں دلچسپی نہیں لے رہی،حکم امتناع جاری کردیاتوحکومت کیلئے مسائل پیداہوں گے، ہائیکورٹ، حکومت کو 30 مئی تک جواب جمع کرانے کی مہلت

حکومت پٹرولیم مصنوعات کیس میں دلچسپی نہیں لے رہی،حکم امتناع جاری ...
حکومت پٹرولیم مصنوعات کیس میں دلچسپی نہیں لے رہی،حکم امتناع جاری کردیاتوحکومت کیلئے مسائل پیداہوں گے، ہائیکورٹ، حکومت کو 30 مئی تک جواب جمع کرانے کی مہلت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کیس میں دلچسپی نہیں لے رہی،عدالت حکم امتناع جاری کردیاتوحکومت کیلئے مسائل پیداہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،درخواست میں وفاقی حکومت ،اوگراور ایف بی آرکو فریق بنایا گیاتھا ،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ مدثر چودھری اور احمدسعیدنے دلائل دیئے ،عدالت نے ایف بی آر اوروفاقی حکومت سے جواب طلب کررکھا تھا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل طلب کرنے پر عدالت میں پیش ہوئے،وفاقی حکومت نے جواب داخل کرانے کےلئے مہلت مانگ لی ،وفاقی حکومت کوجواب داخل کرانے کیلئے 30 مئی تک مہلت دیدی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کیس میں دلچسپی نہیں لے رہی،حکم امتناع جاری کردیاتوحکومت کیلئے مسائل پیداہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور