مشیرخزانہ،گورنر سٹیٹ بینک کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

مشیرخزانہ،گورنر سٹیٹ بینک کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
مشیرخزانہ،گورنر سٹیٹ بینک کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیرخزانہ،گورنر سٹیٹ بینک کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،سندھ ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ دہری شہریت کے حامل افرادکوعہدہ دیناعدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے ،مشیر خزانہ ،گورنرسٹیٹ بینک کی تقرری آئین وقانون کیخلاف ہوئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عبدالحفیظ شیخ اور رضاباقرکودہری شہریت کی بناپرنااہل کیاجائے،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست منظورکی جائے،درخواست میں کہاگیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے حقائق کاجائزہ نہیں لیا،سندھ ہائیکورٹ نے 15 مئی کودرخواست مستردکردی تھی۔