نیب کے تین افسران کو معطل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

نیب کے تین افسران کو معطل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب کے تین افسران کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیاگیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے تین افسران کو تین ماہ کیلئے معطل کیا گیاہے جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر احمد ممتاز باجوہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی ارسلان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل منظور شمال ہیں ۔ افسران میں سے دو کا تعلق لاہور اور ایک کا تعلق کراچی ہے ۔ نیب کے تینوں افسران کے کیخلاف تاحال انکوائری جاری ہے ۔

مزید : قومی