بھارتی لوک سبھا انتخابات 2019 میں ناکامی کے بعد کانگریس میں استعفوں کا بھونچال آگیا

بھارتی لوک سبھا انتخابات 2019 میں ناکامی کے بعد کانگریس میں استعفوں کا بھونچال ...
بھارتی لوک سبھا انتخابات 2019 میں ناکامی کے بعد کانگریس میں استعفوں کا بھونچال آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی لوک سبھا انتخابات 2019 میں ناکامی کے بعد کانگریس میں بھونچال آگیا اور پارٹی رہمنا راہول گاندھی کو شکست خوردہ امیدواروں کے استعفے موصول ہونے لگ گئے جبکہ خود راہول گاندھی کے بھی پارٹی صدارت  چھوڑے جانے کی افواہیں ہیں۔ 

 این ڈی ٹی وی  کے مطابق بڑی تعداد میں گانگریس کے رہنما اپنی پارٹی رکنیت سے استعفے دینا شروع ہوگئے ہیں اور ان میں ہنماؤں میں بولی ووڈ اداکار راج ببر بھی شامل ہیں جو اتر پردیش میں کانگریس کے ریاستی سربراہ بھی تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی اس وقت انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ہیں اور انہوں نے اپنی بہن پریانکا گاندھی کے ہمراہ انتخابی مہم کے دوران پارٹی کی سربراہی کی تھی۔

راہول گاندھی لوک سبھا میں سب سے زیادہ نمائندے بھیجنے والی ریاست اترپردیش کے شہر امیٹھی جو پارٹی کا مضبوط حلقہ کہا جاتا ہے، وہاں سے بی جے پی رہنما سمرتی ایرانی سے شکست کھا گئے۔دوسری جانب کانگریس ترجمان سلمان سوز نے کہا کہ 'یہ سب یقیناً ہمارے حق میں نہیں ہے، ہمیں حتمی نتائج کا انتظار کرنے کی ضرورت ہے لیکن یہ سب اچھا نہیں ہے'۔