ملک کےخلاف کام کرنیوالوں کوہرصورت روکاجائےگا،صمصام بخاری

ملک کےخلاف کام کرنیوالوں کوہرصورت روکاجائےگا،صمصام بخاری
ملک کےخلاف کام کرنیوالوں کوہرصورت روکاجائےگا،صمصام بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے کہاہے کہ ملک کےخلاف کام کرنیوالوں کوہرصورت روکاجائے گا،سیکیورٹی ادارے بےنامی اکاؤنٹس پرکام کررہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترجمان نے کل کے واقعہ کی تردیدکردی ہے،نیب نے آڈیو اور ویڈیوکے معاملے کی تردیدکردی ہے،انہوںنے کہا کہ کسی سے ذاتی جھگڑانہیں ،کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی ہوگی، کالعدم تنظیموں کیخلاف 4 مارچ کوآپریشن شروع کیاگیا،چندہفتے میں متعددافرادکوحراست میں لیاگیا،انہوں نے کہا کہ 581 اثاثے تحویل میں لےکرمحکموں کے حوالے کردیئے،سی ٹی ڈی نے چندہ اکٹھاکرنےوالوں کوبھی حراست میں لیا،گوجرانوالہ سے 2 افرادکوحراست میں لیاہے،لاہورسے بھی کالعدم تنظیم کے 2 افرادگرفتار کیاگیا،راولپنڈی سے بھی 2 افراد کوگرفتارکیاگیا۔