سپریم کورٹ،شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کیخلاف نیب کی اپیل پر اعتراض عائد

سپریم کورٹ،شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کیخلاف نیب کی اپیل پر اعتراض ...
سپریم کورٹ،شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کیخلاف نیب کی اپیل پر اعتراض عائد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق نیب کی اپیل اعتراض لگا کر واپس کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے،رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا نیب کی اپیل واپس کردی،رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ نیب نے اپیل میں متعلقہ فریقین کو پارٹی نہیں بنایا،ہائیکورٹ فیصلے کی درج کی گئی تاریخ بھی درست نہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد