ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے کیا امکانات ہیں؟ کمار سنگاکارا کا بیان بھارتیوں کو بھی پریشان کر دے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک ٹیموں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سیمی فائنل میں چلے گئے تو کسی بھی ٹیم کو زیر کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطرناک ٹیموں میں سے ایک قرار دیا اور کہا گرین شرٹس کی کارکردگی میں ہمیشہ تسلسل کا فقدان رہا ہے لیکن ردھم میں آتے ہوئے اگر سیمی فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب ہوگئے تو کسی بھی ٹیم کو زیر کرسکتے ہیں۔
کمار سنگاکارا کے خیال میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کے سکواڈ متوازن اور سیمی فائنل تک رسائی کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ استحکام کی تلاش میں ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے انگلش ٹیم محدود اوورز کی کرکٹ سے متعلق سوچ تبدیل کرنے کے بعد مسلسل ایک سمت میں گامزن رہی اور ارتقائی عمل سے گزرنے کے بعد اس وقت حیران کن کارکردگی دکھانے کی صلاحیت حاصل کرچکی ہے۔