دکھ اور مشکل کی گھڑیوں میں کائرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں, پاکستانی کمیونٹی

دکھ اور مشکل کی گھڑیوں میں کائرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں, پاکستانی ...
 دکھ اور مشکل کی گھڑیوں میں کائرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں, پاکستانی کمیونٹی

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) کل نفس ذائقہ الموت،ہر ذی روح نے موت کا مزہ  چکھناہے اس ارشاد باری کی روشنی میں ظاہر ہے کہ موت ایسی اٹل حقیقت ہے جس سے کسی کو انکار ممکن نہیں۔ اپنوں کی موت کا غم انسان کو نڈھال کر دیتا ہے۔ اور پھر اپنا جواں سال بیٹا اچانک دنیا چھوڑ کر چلا جائے تو اس باپ کے غموں اور دکھوں کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔

سابق وفاقی وزیر و پنجاب وسطی پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر قمر الزمان کائرہ کا جواں سال بیٹا ایک حادثے میں اپنے دوست کے ہمراہ جاں بحق ہو گیا۔ قمرالزمان کائرہ کو اطلاع اس وقت ملی جب وہ اسلام آباد میں پی پی پی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ یوں تو زندگی میں بے شمار واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن بعض واقعات اور حادثے ایسے ہوتے ہیں۔یہ المناک خبر فوراً پوری دنیا میں پہنچی تو ہر شخص جواں سال اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی موت پر آبدیدہ ہو گیا ان دونوں کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی گلف نے دبئی کے مقامی ہوٹل میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا۔ جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے عہدے داروں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

نمایاں سرکردہ شخصیات میں خالد حسین چوہدری صدر سوشل سنٹر شارجہ‘ چوہدری ظفر اقبال‘ جمیل اسحاق‘ مصطفیٰ مغل‘ راجہ محمد سرفراز‘ محمد غوث قادری‘ حاجی میر حسن عبداللہ خان‘ حاجی محمد نواز‘ طاہر بھنڈر‘ علی پرویز‘ ملک خادم شاہین‘ نثار خان خٹک‘ خواجہ عبدالوحید پال‘ تھامسن جان‘ عرفان گوندل‘ چوہدری انیس الرحمن‘ ڈاکٹر اکرام چوہدری‘ چوہدری نذیر ایڈوکیٹ‘ محمد امین سرگانہ‘ چوہدری امجد‘ زاہدہ ملک اعوان‘ رضوان عبداللہ‘ سرفراز خورشید‘ ڈاکٹرہمایوں‘ فاروق بانیاں‘ خالد ملک‘ حافظ زاہد علی‘ ارشد رانا‘ خالد گوندل‘ حافظ رؤف‘ عبدالرحمن رضا‘ طارق ندیم‘ وحید بابر‘ سجاد احمد اور بہت بڑی تعداد میں ورکرز اور پاکستانیوں نے شرکت کی۔ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت عابد بشارت نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض ذوالفقار علی مغل نے سرانجام دیئے۔

مقررین میں شیریں درانی نے کہا کہ ایسے موقع پر تسلی کا کوئی لفظ نہیں اور صبر کی تلقین کی کوئی بات نہیں۔ کرسچن کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے بشیر بہادر نے کیا کہ جواں سال بیٹے کے جنازے کو کندھا دینا واقع ہی حوصلہ اور ہمت والوں کا کام ہے وہ باپ تو جیتے جی مر جاتا ہے۔ صدر پی پی دبئی راشد چغتائی نے کہا اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی انتقال پر بہت دکھ ہوامجھے ناقابل بیان صدمہ پہنچا ہے دکھ اور مشکل کی گھڑیوں میں کائرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں فاروق چیچی نے کہا اللہ تعالیٰ جوان بیٹے کا دکھ کسی باپ کو نہ دے۔ پی پی پی کے سینئر رہنما سجاد حسین شاہ نے کہا کائرہ خاندان سے میری تعلقات کئی عشروں پر محیط ہیں میں اس دکھ کی گھڑی میں قمر الزمان کائرہ کے حوصلہ اور ہمت کو داد دیتا ہوں اور غم میں برابر شریک ہوں۔

سہیل خاور نے کہا کچھ یادیں ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو سوگوار کر دیتی ہیں کوئی ہو جائے گا۔ اسامہ قمر کی موت کا صدمہ ایسا نہیں کہ جسے باآسانی برداشت کیا جا سکے۔ملک محمد اسلم نے کہا اسامہ قمر کی وفات پر پورا پاکستان افسردہ ہے۔ ہمیں بھی بے وقت موت کا دلی دکھ ہوا ہے ایک پہاڑ ہے جو کائرہ خاندان پر ٹوٹا ہے۔ سردار یعقوب جاوید صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے ہرمشکل وقت کی ضامن ہے ہم قمر الزمان کائرہ کے صبر کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پی پی پی گلف صدرمیاں منیر ہانس نے کہا کہ آج کائرہ صاحب کے بیٹے کے غم میں دیار غیر میں تمام پاکستانی شریک غم ہیں یو اے ای میں یہ روایت رہی ہے کہ کسی کی غمی اور دکھ کے موقع پر ہر کوئی سیاست سے بالاتر ہو کر جمع ہوتے ہیں ہم سب اکٹھے ہیں۔ خواتین کی بھی بھرپور نمائندگی اور امارات کی تمام ریاستوں سے کائرہ خاندان کے غم میں شریک ہوئے ہیں۔ چوہدری اخلاق کے مرحوم بھائی کے لئے بھی دا کی گئی دعا حافظ ارشد نے کی۔

مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ صحافیوں سبط عارف‘ اشفاق احمد‘ سہیل خاور‘ حافظ زاہد علی‘ سجاد احمد‘ عمران یوسف زئی‘ ملک شہزاد‘ چوہدری خالد حسین‘ حاجی محمد یاسین‘ ارشد انجم نے بھی قمر الزمان کائرہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت اور صبر جمیل کی دعاکی۔ ابو ظہبی سے چوہدری محمد انور‘ وسیم خان‘ ارشد شفیق‘خالد ملک تنویر اعوان‘ میاں محمد منیر ہانس نے بھی اسامہ قمر‘ حمزہ بٹ کی بے وقت موت کا دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید : عرب دنیا