علیحدگی پسندانہ سوچ کو ہوا دینا غداری کے زمرے میں آتا ہے، پاکستان بار کونسل کا پی ٹی ایم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

علیحدگی پسندانہ سوچ کو ہوا دینا غداری کے زمرے میں آتا ہے، پاکستان بار کونسل ...
علیحدگی پسندانہ سوچ کو ہوا دینا غداری کے زمرے میں آتا ہے، پاکستان بار کونسل کا پی ٹی ایم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بار کونسل نے پی ٹی ایم کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) رہنما محسن داوڑ ، علی وزیر اورگلالئی اسماعیل سمیت دیگرکی سرگرمیوں کے خلاف پاکستان بار کونسل نے مذمتی قرار داد منظور کرلی۔ پاکستان بارکونسل نے پی ٹی ایم ارکان کےخلاف سخت ایکشن لینے کامطالبہ بھی کیا ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سید امجد شاہ کے مطابق کچھ پی ٹی ایم ارکان عوام کو علیحدگی پر مائل کررہے ہیں، علیحدگی پسندانہ سوچ کو ہوا دینا غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ ریاستی اداروں کو بد نام کرنے کے کھوکھلے نعرے لگاکر عوام کو اشتعال دلایا جا رہا ہے۔پاکستان بار کونسل کی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پی ٹی ایم کے ایسے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔

مزید : قومی