بھارتی الیکشن، سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کا کیا بنا؟ حیران کن نتیجہ آپ بھی جانئے

بھارتی الیکشن، سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کا کیا بنا؟ حیران کن نتیجہ آپ بھی جانئے
بھارتی الیکشن، سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کا کیا بنا؟ حیران کن نتیجہ آپ بھی جانئے

  


نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی نے نریندر مودی کی قیادت میں تاریخی فتح حاصل کی ہے ۔ الیکشن میں مودی کے حصے میں 543 میں سے 303 نشستیں آئی ہیں جن میں سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر کی نشست بھی شامل ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی ٹکٹ پر مشرقی دلی کے علاقے سے الیکشن لڑا اور حیران کن طور پر بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ گوتم گمبھیر اپنے حلقے کے 55 اعشاریہ 3 فیصد (6 لاکھ 96 ہزار 156 نفوس) ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ مشرقی دلی کے اس حلقے سے انڈین نیشنل کانگریس کے اروند سنگھ لولی 3 لاکھ 4 ہزار 934 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ عام آدمی پارٹی کی آتشی مارلینا 2 لاکھ 19 ہزار 328 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہیں۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل