عراق کا امریکہ ایران تنازع میں اہم کردار اداکرنے کافیصلہ

عراق کا امریکہ ایران تنازع میں اہم کردار اداکرنے کافیصلہ
عراق کا امریکہ ایران تنازع میں اہم کردار اداکرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو(ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق نے ایران سے کہا ہے کہ جوہری ڈیل ایک بہترین سمجھوتہ ہے اور ایران کواس کا احترام کرناچاہئے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراقی وزیرخارجہ محمد علی الحکیم نے اوسلو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران سے کہا کہ وہ اس اہم ڈیل کا احترام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران حکومت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اگر وہ اس ڈیل کے ساتھ رہتی ہے۔
الحکیم نے خطے کی صورت حال کے تناظر میں کہا کہ پہلے ہی اس خطے میں بے شمار تنازعات ہیں اور موجودہ حالات میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے عراق اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ خطے میں جاری تنازعات میں کمی ہوسکے ۔