دوران پرواز پائلٹ کی نوعمر لڑکی سے جنسی تعلق قائم کرنے کے لئے انتہائی شرمناک کوشش

دوران پرواز پائلٹ کی نوعمر لڑکی سے جنسی تعلق قائم کرنے کے لئے انتہائی شرمناک ...
دوران پرواز پائلٹ کی نوعمر لڑکی سے جنسی تعلق قائم کرنے کے لئے انتہائی شرمناک کوشش

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک کروڑ پتی شخص نے ذاتی جہاز میں سفر کرتے ہوئے ایسی حرکت کر ڈالی کہ اسے قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق اس53سالہ شخص کا نام سٹیفن بریڈلے میل ہے جس نے دوران پرواز اپنے نجی جہاز کو آٹوپائلٹ پر ڈال کر 15سالہ کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ اس لڑکی کو اس کی ماں سٹیفن بریڈلے کے پاس لے کر آئی تھی اور درخواست کی تھی کہ وہ لڑکی کو جہاز اڑانے کی تربیت دے لیکن اس نے لڑکی کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیا۔

عدالت میں بتایا گیا ہے کہ سٹیفن نے جہاز میں لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے قبل بھی اسے اپنے گھر بلا کر اس کے ساتھ تعلق قائم کیا تھا۔ لڑکی جب اپنی ماں کے ساتھ آ کر اس سے ملی تو اس کے بعد سٹیفن نے لڑکی سے فون پر بات کرنی شروع کر دی اور اسے اپنے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر رضامند کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق سٹیفن نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے چنانچہ اسے کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے اور اس کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت کم از کم پانچ سال قید کی سزا ہو گی۔ عدالت سے اسے 12جولائی کو سزا سنائی جائے گی۔واضح رہے کہ سٹیفن 3بچوں کا باپ تھا۔ اس کے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرنے کے بعد اس کی اہلیہ نے بھی اس سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس