آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ، خطے میں امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ، خطے میں امن ...
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ، خطے میں امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ جنگ کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے ، خطے میں امن کیلئے تمام فریقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فریقین کو خطے کوجنگ سے بچانے کیلئے اپنی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار اور کوششوں کی تعریف کی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی