’اس جہاز پر سب مسافر مارے جائیں گے‘ دوران پرواز یہ جملہ کہتے ہی مسافر کی موت ہوگئی

’اس جہاز پر سب مسافر مارے جائیں گے‘ دوران پرواز یہ جملہ کہتے ہی مسافر کی موت ...
’اس جہاز پر سب مسافر مارے جائیں گے‘ دوران پرواز یہ جملہ کہتے ہی مسافر کی موت ہوگئی

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں دوران پرواز ایک مسافر پاگل ہو گیا اور ساتھی مسافروں پر حملہ کر دیا اور چلانے لگا کہ اس جہاز میں سوار سب مسافر مارے جائیں گے۔ تاہم اس کے بعد خود اسی مسافر کی موت واقع ہو گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ ریڈ ونگز ایئرلائنز کی پرواز ڈبلیو زیڈ 307میں پیش آیا جو ماسکو کے دومودیدوف ایئرپورٹ سے کریمیا کے شہر سمفیروپول جا رہی تھی۔

اس مسافر کی عمر 30کی دہائی میں تھی جو اچانک پاگل ہو گیا اور ایک ساتھی مسافر خاتون کا گلہ دبا دیا اور ایک اور مسافر پر موبائل فون سے حملہ کر دیا۔ اس نے دیگر کئی مسافروں کو بھی شدید ضربیں لگائیں۔ اس سے جہاز میں ایک ہڑبونگ مچ گئی اور میل فلائٹ اٹینڈنٹس اور مسافروں نے اسے بمشکل قابو کیا اور سیٹ کے ساتھ باندھ دیا۔ جب اسے سیٹ کے ساتھ باندھا گیا تو وہ مسلسل چلاتا رہا کہ اس جہاز کے تمام مسافر مرجائیں گے اور پھر بے ہوش ہو گیا۔

اس سارے فساد میں خود اس مسافر کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔ پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جہاز واپس ماسکو کی طرف موڑ لیا اور واپس ایئرپورٹ پر لا کر اس مسافر کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس