بالی ووڈ کی ’منحوس ترین‘ اداکارہ، جس کسی کی انتخابی مہم چلائی وہی ہار گیا

بالی ووڈ کی ’منحوس ترین‘ اداکارہ، جس کسی کی انتخابی مہم چلائی وہی ہار گیا
بالی ووڈ کی ’منحوس ترین‘ اداکارہ، جس کسی کی انتخابی مہم چلائی وہی ہار گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائی لیکن پھر بھی بی جے پی تاریخی فتح حاصل کی۔ حالیہ انتخابات میں سب سے زیادہ دلچسپ صورتحال بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے ساتھ پیش آئی جنہوں نے جس بھی امیدوار کی انتخابی مہم چلائی اسی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ سوارا بھاسکر نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم چلائی اور مودی سمیت بی جے پی کی لیڈر شپ اور کارکنوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔ انتہائی جارحانہ انداز میں انتخابی مہم چلانے کے باوجود سوارا بھاسکر کسی ایک بھی امیدوار کو فتح نہیں دلاسکیں۔
انہوں نے گجرات سے طالبعلم رہنما کنہیا کمار کی انتخابی مہم میں حصہ لیا اور انہیں شکست سے دوچار کرادیا۔ کنہیا کمار کو بیگو سرائے کی اس نشست پر بی جے پی کے امیدوار گریراج سنگھ سے لگ بھگ سوا 4 لاکھ ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سوارا بھاسکر نے کانگریس کے مرکزی رہنما دِگ وجے سنگھ کی بھوپال میں انتخابی مہم چلائی لیکن انہیں بی جے پی کی سادھوی پرگیا ٹھاکر نے تقریباً ڈیڑھ لاکھ ووٹوں سے ہرادیا۔


سوارا بھاسکر نے مشرقی دلی کے حلقے میں بی جے پی امیدوار گوتم گمبھیر کے مقابلے میں عام آدمی پارٹی کی خاتون امیدوار آتشی کی انتخابی مہم چلائی لیکن قسمت نے یہاں بھی ان کا ساتھ نہ دیا اور ان کی حمایت یافتہ امیدوار کو بھاری اکثریت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


سوار بھاسکر نے جنوبی دلی میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار راگھو چڈا کی تشہیری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن یہاں بھی کامیابی ان کے پسندیدہ امیدوار سے ڈھائی لاکھ ووٹ دور رہی۔


اداکارہ نے شمال مشرقی دلی سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار دلیپ کمار پانڈے کی انتخابی مہم چلائی اور اس کا نتیجہ قارئین پہلے سے ہی جانتے ہیں۔