’میری فحش تصویروں سے بھرا کیمرہ گم ہوگیا ہے‘ نوجوان لڑکی کی لوگوں سے اپیل

’میری فحش تصویروں سے بھرا کیمرہ گم ہوگیا ہے‘ نوجوان لڑکی کی لوگوں سے اپیل
’میری فحش تصویروں سے بھرا کیمرہ گم ہوگیا ہے‘ نوجوان لڑکی کی لوگوں سے اپیل

  


ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک فرانسیسی لڑکی ان دنوں سکاٹ لینڈ کی سیاحت پر ہے اور گزشتہ روز اس نے فیس بک کے ذریعے سکاٹ لینڈ کے لوگوں سے ایسی اپیل کر دی کہ اس کی پوسٹ جنگل کی آگ کی طرح انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس للی نامی نوجوان لڑکی نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ”سکاٹ لینڈ میں آئیل آف سکائی کی سیر کرتے ہوئے میرا کیمرا گم ہو گیا ہے جس میں میری سینکڑوں برہنہ اور نیم برہنہ تصاویر موجود ہیں۔ پلیز وہ کیمرا تلاش کرنے میں میری مدد کریں۔“

للی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ”میں کئی ممالک کی سیاحت کر چکی ہوں جن میں آسٹریلیا، تھائی لینڈ، انڈونیشیاءاور متعدد یورپی ممالک شامل ہیں۔ میں ان ممالک میں جہاں کہیں خوبصورت مقام پر جاتی وہاں شرٹ اتار کر اپنی برہنہ تصاویر بناتی تھی۔ میں اپنی ایسی تصاویر جمع کرنا چاہتی تھی، میں ایک کتاب لکھنا چاہتی ہوں جس میں یہ تصاویر بھی مجھے شامل کرنی ہیں۔ اس کتاب کا مقصد خواتین کو زیادہ بااختیار بننے کی ترغیب دینا اور انہیں بااعتماد بنانا ہے۔ اس کتاب سے مجھے جو بھی آمدنی ہو گی وہ میں چھاتی کے کینسر کے متعلق خواتین کو آگہی دینے پر خرچ کرنا چاہتی ہوں۔ لیکن میرا یہ کیمرا سکاٹ لینڈ میں آ کر گم ہو گیا ہے۔ برائے مہربانی جس کسی کو ملے وہ مجھ سے رابطہ کرے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس