لائٹ سگریٹ پینا زیادہ خطرناک ہے یا ریگولر؟ سائنسدانوں نے بالآخر بتادیا

لائٹ سگریٹ پینا زیادہ خطرناک ہے یا ریگولر؟ سائنسدانوں نے بالآخر بتادیا
لائٹ سگریٹ پینا زیادہ خطرناک ہے یا ریگولر؟ سائنسدانوں نے بالآخر بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگ لائٹ سگریٹ یا مینتھول والے سگریٹ پیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان سے ان کی صحت کم خراب ہو گی۔ اب ایسے لوگوں کے لیے سائنسدانوں نے تنبیہ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ لائٹ سگریٹ اور مینتھول والے سگریٹ بھی اتنا ہی پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بنتے ہیں جتنے کہ عام سگریٹ۔ ایسے سگریٹ سب سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں جن میں فلٹر نہیں لگا ہوتا۔ یہ سگریٹ پینے سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ دوگنا ہو جاتا ہے۔
میڈیکل یونیورسٹی آف ساﺅتھ کیرولینا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 14ہزار سے زائد سگریٹ نوشوں پرتجربات کیے جن کی عمریں 55سے 74سال تھیں۔ ان میں ہر طرح کے سگریٹ پینے والے لوگ شامل تھے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر نینا تھامس کا کہنا تھا کہ ”کوئی بھی سگریٹ ایسا نہیں ہے جسے محفوظ کہا جا سکے۔ ہر سگریٹ کم و بیش اتنا ہی پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ ہے جتنے سٹینڈرڈ سگریٹ ہوتے ہیں۔ ان لوگوں میں جو لوگ لائٹ یا الٹرالائٹ سگریٹ پیتے تھے ان کے اور ریگولر سگریٹ پینے والوں کے پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان میں کوئی فرق نہیں تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -