سنی لیون اور بھارتی صحافی ارنب گوسوامی، کنڈوم بنانے والی کمپنی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں بھارتی انتخابات کے نتائج سامنے آئے اور ری پبلک ٹی وی کے میزبان ارنب گوسوامی نے سب سے پہلے نتائج بتانے کے چکر میں ایسی سنگین غلطی کر ڈالی کہ پورے بھارت میں اس کا مذاق بن گیا اور کنڈوم بنانے والی ایک کمپنی بھی اسے کچوکا لگانے میں پیچھے نہیں رہی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے، ان کے ووٹوں کی تعداد بتاتے ہوئے ارنب گوسوامی اپنے روایتی مگر صناعی سے بھرپور جذبے کے ساتھ بولے لیکن سنی دیول کی بجائے سنی لیون کہہ گئے۔ اس پر انٹرنیٹ صارفین اس کا ٹھٹھہ بنانے لگے۔
خود سنی لیون بھی سامنے آ گئیں اور اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر طنزیہ انداز میں پوچھ لیا کہ ”میں کتنے ووٹوں سے آگے جا رہی ہوں؟“ اس کے ساتھ ’مین فورس کنڈومز‘ نامی کمپنی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پرپوسٹ کر ڈالی جس میں لکھا کہ ”پیارے ارنب! ہم سمجھ سکتے ہیں۔ سنی لیون ہمیشہ ہمارے دماغوں پر چھائی رہتی ہے۔ قوم جانتی ہے۔“ واضح رہے کہ سنی لیون اس کنڈوم کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ اسی ٹرانسمیشن میں اس غلطی سے قبل ارنب گوسوامی نے راہول گاندھی اور نریندر مودی کے نام بھی مکس کر دیئے تھے اور ایک کی جگہ دوسرے کا نام بول دیا تھا۔