وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کو تقسیم کرنے کی مخالفت کردی

وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کو تقسیم کرنے کی مخالفت کردی
وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کو تقسیم کرنے کی مخالفت کردی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کیخلاف ہے ، نئے بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی وزیر اعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے وفد نے گورنر ہاﺅس میںملاقات کی ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کیخلاف ہے ، نئے بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے جانیوالے وفد میں ارباب غلام رحیم ، نند کمار ، نصرت سحر عباسی ، صدرالدین شاہ راشدی شامل تھے ، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا ، فردوس شمیم نقوی ، خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم سے ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال ، وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں اور اتحاد ی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی