”چیئر مین نیب کو بلیک میل کرنے میں وزیراعظم اور ان کے دوست ملوث ہیں “مسلم لیگ ن نے چیئر مین نیب کے معاملے پر اب تک کا بڑا مطالبہ کردیا

”چیئر مین نیب کو بلیک میل کرنے میں وزیراعظم اور ان کے دوست ملوث ہیں “مسلم ...
”چیئر مین نیب کو بلیک میل کرنے میں وزیراعظم اور ان کے دوست ملوث ہیں “مسلم لیگ ن نے چیئر مین نیب کے معاملے پر اب تک کا بڑا مطالبہ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے مبینہ آڈیو ویڈیو بیان کے معاملےکی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خا قان عباسی نے الزام عائد کیا کہ چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، معاملے میں وزیراعظم، وزیراعظم ہاو¿س، وزیراعظم کے دوست اور مشیر ملوث ہیں۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین نیب پر اپوزیشن کے خلاف کارروائی اور حکومت کے اتحادیوں کی کرپشن چھپانے کے لیے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کا ایشو سب کے سامنے ہے، ہم چاہتے ہیں قومی اسمبلی کے رول 244 کے تحت ایک کمیٹی بنائی جائے، یہ کمیٹی تمام معاملات کی جانچ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاملے پر پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے لیے پیر کو ایوان میں تحریک پیش کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی