مشیر خزانہ حفیظ شیخ کل معاشی روڈ میپ پیش کریں گے: فردوس عاشق اعوان

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کل معاشی روڈ میپ پیش کریں گے: فردوس عاشق اعوان
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کل معاشی روڈ میپ پیش کریں گے: فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کل معاشی روڈ میپ پیش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشی محاذ پر عمران خان اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں، بہت جلد عوام معاشی مشکلات سے نجات حاصل کرلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے شخصیت پرستی کی سیاست کاخاتمہ ہوگیا ہے اب عوام اور ان کے حقوق کی سیاست ہوگی۔

مزید : قومی