چیئر مین نیب پر شرمناک الزامات، معاون خصوصی اطلاعات نے حکومتی موقف واضح کردیا

چیئر مین نیب پر شرمناک الزامات، معاون خصوصی اطلاعات نے حکومتی موقف واضح ...
چیئر مین نیب پر شرمناک الزامات، معاون خصوصی اطلاعات نے حکومتی موقف واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کا چیئر مین نیب کے حوالے سے واضح موقف ہے کہ جس شخصیت کے حوالے سے چیئر مین نیب کی گفتگو لیک کرنے کا کہا جارہا ہے ، وہ وزیر اعظم ہاﺅس میں کوئی عہدہ نہیں رکھتے بلکہ ان سے میڈیا کے حوالے سے بعض اوقات مشاورت کی جاتی تھی ، وزیر اعظم عمران خان نے فوری طور پر ان کو اس کام سے بھی فارغ کردیا ، ایسی باتیں جان بوجھ کروہ لوگ کررہے ہیں جن کے نیب میں مقدمات چل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی مردے زندہ ہونے کیلئے عمران خان تنقید کرتے ہیں، حکومت پاکستان کا چیئر مین نیب کے حوالے سے واضح موقف ہے کہ جس شخصیت کے حوالے سے چیئر مین نیب کی گفتگو لیک ہونے کا کہا جارہاہے ، وہ وزیر اعظم ہاﺅس میں کوئی عہدہ نہیں رکھتے بلکہ ان سے میڈیا کے حوالے سے بعض اوقات مشاورت کی جاتی تھی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے فوری طور پر ان کو اس کام سے بھی فارغ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں جان بوجھ کروہ لوگ کررہے ہیں جن کے نیب میں مقدمات چل رہے ہیں ، وہ اس حوالے سے نیب اور عدالتوں کومطمئن نہیں کرسکے ، اس لئے اب وہ مجرمانہ ویڈیو بناکر مارکیٹ میں پھینک رہے ہیں اور ایسے مجرمانہ گروہ کا سہارا لے رہے ہیں جن کی وارداتوں کے بے شمار شکار پہلے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نیب کی سپورٹ کرتے رہیں گے اور حکومت اس ادارے کی سہولت کاری کیلئے اپنی آئینی اورقانونی ذمہ داری ادا کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور شخصیات ہمیشہ اداروں کو اپنے تابع بناتی رہیں لیکن اب وہ دور چلا گیا ، اب یہاں قانون کی حکمرانی ہوگی اور پاکستان کے ادارے آزاد اور خودمختار کردار ادا کریں گے ، اب کوئی بھی ان اداروں کی کارکردگی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کرے گا تو حکومت ان اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہوگی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -