جسٹس (ر) جاوید اقبال کے سکینڈل کا جواب نیب کو نہیں دینا چاہئے تھا ، آئینی ماہر سعد رسول
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر سعد رسول نے کہاہے کہ یہ چیئر مین نیب کا سکینڈل نہیں ہے بلکہ یہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کا سیکنڈل ہے ، اس کا جواب بھی جسٹس (ر)جاوید اقبال کودینا چاہئے تھا ، نیب کونہیں دینا چاہئے کیونکہ یہ نیب کا سکینڈل نہیں ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ یہ چیئر مین نیب کا سکینڈل نہیںہے بلکہ یہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کا سیکنڈل ہے ، اس کا جواب بھی جسٹس (ر)جاوید اقبال کودینا چاہئے تھا ، نیب کونہیں دینا چاہئے کیونکہ یہ نیب کا سکینڈل نہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سکینڈل پر احتساب اور نیب میں چلنے والے مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ہے ، یہ جسٹس (ر ) جاوید اقبال کا سکینڈل تھا ، نیب کا سکینڈل نہیں تھا جو نیب کی جانب سے اس کا جواب دیا گیا ۔