چیئر مین نیب کے خلاف خبر چلانے والے چینل کے خلاف حکومت کا بڑا ایکشن

چیئر مین نیب کے خلاف خبر چلانے والے چینل کے خلاف حکومت کا بڑا ایکشن
چیئر مین نیب کے خلاف خبر چلانے والے چینل کے خلاف حکومت کا بڑا ایکشن

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیمرا نے چیئر مین نیب کے خلاف خبر چلانے والے نجی نیوز چینل کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری شو کاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ (نیوز ون )نے 23تاریخ کو بار بار بریکنگ نیوز میں چیئر مین نیب کی خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو اور ویڈیو ٹیپ چلا کر چیئر مین نیب اور ادارے کو ٹارگٹ کیا ۔نجی نیوز چینل بار بار دعویٰ کرتا رہا کہ ان کے ہتھک آمیز بیانات کو عوامی مفاد میں نشر کیا گیا ۔تقریباً ایک گھنٹے بعد (نیوز ون )نے اپنی خبر کی تردید کرتے ہوئے معافی مانگی اور چینل کی مینجمنٹ نے ویڈیو کلپس غیر تصدیق شدہ ہونے پر نشر کرنا بند کردئیے ۔پیمرا نے ایک ہفتے میں چینل سے جواب طلب کر لیا ۔

مزید : قومی