تحریک انصاف کی حکومت کتنے سال قائم رہے گی ؟شیخ رشید کی پیشن گوئی بھی سامنے آگئی

تحریک انصاف کی حکومت کتنے سال قائم رہے گی ؟شیخ رشید کی پیشن گوئی بھی سامنے ...
تحریک انصاف کی حکومت کتنے سال قائم رہے گی ؟شیخ رشید کی پیشن گوئی بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان5 سال پورے کریں گے، جو ترکہ زرداری اور نواز شریف چھوڑ کر گئے تھے آج عوام اسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 150 روپے کا ڈالر نواز شریف کی پالیسیوں کی مرہون منت ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اپنے حصے کا کام پورا کرکے سندھ حکومت کے حوالے کریں گے، سندھ حکومت نے ایکنک سے 260ارب روپے منظور کرائے،صوبائی حکومت سے ریل کی حد تک تعاون کے لیے تیار ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ دنیامیں اتنی ایڈز کہیں نہیں جتنی سندھ میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں پہلے ہی کہا تھا وہ جیتے گا،عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو مبارکباد دی ہے،بھارت کے مفاد میں یہی ہے کہ پاکستان مضبوط ہو جائے۔

مزید :

قومی -