تجزیہ کار حبیب اکرم نے الزامات کے بعد چیئر مین نیب کے رویے کی وضاحت کردی

تجزیہ کار حبیب اکرم نے الزامات کے بعد چیئر مین نیب کے رویے کی وضاحت کردی
تجزیہ کار حبیب اکرم نے الزامات کے بعد چیئر مین نیب کے رویے کی وضاحت کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارحبیب اکرم نے کہاہے کہ جہاں تک میں چیئر مین نیب کو جانتا ہوں تو میں ان سے یہ توقع نہیں کرتا کہ وہ غصے میں آکر کوئی فیصلہ کریں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے حبیب اکرم نے کہاہے کہ مالم جبہ کیس میں ابھی تک کچھ ہوانہیں بس کیس کیس کھیلے جارہے ہیں ، اسی طرح آشیانہ ہاﺅسنگ کیس میں کچھ لیا نہ دیا بس گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں چیئر مین نیب کو جانتا ہوں تو میں ان سے یہ توقع نہیں کرتا کہ وہ غصے میں آکر کوئی فیصلہ کریں گے ، میں نہیں مانتا کہ اگر چیئر مین نیب کو کسی سے رنج پہنچا ہے تو وہ اس کے خلاف کیس کردیں۔

مزید : قومی