چیئر مین نیب کو ٹارگٹ کرنے کیلئے سازش کہاں تیار کی گئی ؟ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

چیئر مین نیب کو ٹارگٹ کرنے کیلئے سازش کہاں تیار کی گئی ؟ سینیٹر مصطفی نواز ...
چیئر مین نیب کو ٹارگٹ کرنے کیلئے سازش کہاں تیار کی گئی ؟ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ چیئر مین نیب کو ٹارگٹ کرنے کیلئے وزیر اعظم ہاﺅس میں بیٹھ کر ایک سازش تیار کی گئی ،اس کا مقصد نیب پر پریشر ڈالنا تھا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئر مین نیب کو ٹارگٹ کرنے کیلئے وزیر اعظم ہاﺅس میں بیٹھ کر ایک سازش تیار کی گئی ،اس کا مقصد نیب پر پریشر ڈالنا تھا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز آئی ہے ، اس پر ہم اپنی پارٹی میں مشاورت کریں گے اور اگر لگا کہ حکومت کو جوابدہ بنانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے سواکوئی چارہ کار نہیں ہے تو اس پر غور کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل کرنے والا جب تک خود مختار نہیں ہوگا اور تنازعات کی زد میں ہوگا تو اس سے احتساب کا عمل متاثر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب کے اتنے تنازعات میں گھرنے کے بعداحتساب کا عمل موثر نہیں رہے گا ۔

مزید : قومی