چیئر مین نیب کی کردار کشی کرنے سے پہلے کیا کیا گیا ؟ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا نکشاف کردیا

چیئر مین نیب کی کردار کشی کرنے سے پہلے کیا کیا گیا ؟ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ...
چیئر مین نیب کی کردار کشی کرنے سے پہلے کیا کیا گیا ؟ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا نکشاف کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجا ب کے ترجمان شہباز گل نے کہاہے کہ چیئر مین نیب کے خلاف پریس کانفرنسز کی گئیں، کالم لکھوائے گئے اور جب وہ پھر بھی قابو میں نہیں آئے تو اب ان کی کردار کشی شروع کردی گئی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہر تین چار دن بعد نیب کے خلاف پریس کانفرنس کرتی ہے ، آج سے تین چار دن پہلے ہم پر یہ الزام لگایا جاتا تھا کہ شہباز گل اور فردوش عاشق اعوان نیب کے ترجمان ہیں۔ اب کہا جارہاہے کہ حکومت نیب پردباﺅ ڈال رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دال میں کیا کالا ہوناہے ؟ رانا صاحب تو پورے کے پورے ہی کالے ہیں، اس وقت عدالتیں موجود ہیں ، نیب جانے اور عدالتیں جانے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں کہ نیب لوگوں کوپکڑ کر چھوڑ دیتی ہے تو یہ اب بھی کہتے ہیں کہ تحقیق بھرپور ہونی چاہئے ، نیب اپنا جواب دینے کا پورا حق رکھتاہے اور نیب نے جواب دیا بھی ہے ، ہمارا حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب کے خلاف پریس کانفرنسز کی گئیں، کالم لکھوائے گئے اور جب وہ پھر بھی قابو میں نہیں آئے تو اب ان کی کردار کشی شروع کردی گئی ہے ۔

مزید : قومی