وفاقی وزیر قانون چیئر مین نیب کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے

وفاقی وزیر قانون چیئر مین نیب کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے
 وفاقی وزیر قانون چیئر مین نیب کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ چیئر مین نیب بہت ایماندار ہیں، ان کو کام کرتے رہنے دیا جائے ،حکومت نے نیب پر نہ کوئی پریشر ڈالا ہے اور نہ ڈالے گی۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ سلیم نے کہا کہ چیئر مین نیب بہت ایماندار ہیں، ان کو کام کرتے رہنے دیا جائے ،حکومت نے نیب پر نہ کوئی پریشر ڈالا ہے اور نہ ڈالے گی ، نیب ایک خو د مختار ادارہ ہے ، اس لئے چیئر مین نیب کو اپنا کام کرتے رہنے دینا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ جس خاتون کی ویڈیو ہے ، اس کے حوالے سے یہ بات سامنے آگئی ہے کہ یہ ایک فیک ویڈیوہے ،جس خاتو ن کی یہ ویڈیو ہے ، اس کاشوہر معافیاں مانگ رہاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر) جاوید اقبال اور خاتون کی ویڈیو کے حوالے سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کی تحقیق چلائی جارہی ہے، حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیب پر نہ کوئی دباﺅڈالا نہ ڈالے گی ، چیئر مین نیب ایک ایماندار آدمی ہیں اور ایسے آدمی کی ہی نیب کو ضرورت ہے ۔

مزید : قومی