کچھ لوگ نیب کودفن کرنا چاہتے ہیں ، رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس

کچھ لوگ نیب کودفن کرنا چاہتے ہیں ، رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس
کچھ لوگ نیب کودفن کرنا چاہتے ہیں ، رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہاہے کہ کچھ عناصر ملی بھگت سے نیب کو دفن کرنا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”سوال یہ ہے “میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ اپوزیشن خوش ہورہی ہے کہ چیئر مین نیب اب چلے جائیں گے ، اپوزیشن قانونی طریقے سے جو کارروائی کرنی چاہتی ہے کرے ۔ انہوں ے کہا ملک میں جوبھی کرپش ہے یہ سب ن لیگ اور پی پی کا کیا دھرا ہے ، حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ کرپشن نامنظور۔ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن کی آئینی و قانونی کارروائی میں مداخلت نہیںکریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر ملی بھگت سے نیب کو دفن کرنا چاہتے ہیں،کرپٹ ٹولہ اقتدار میں آکر احتساب ختم کرنا چاہئے ، علیم خان کیخلاف کاررائی سے اپوزیشن بے چین ہوگئی تھی ۔

مزید : قومی