ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد چیئر مین نیب نے مستعفی ہونے کے لیے مشاورت شروع کردی

ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد چیئر مین نیب نے مستعفی ہونے کے لیے مشاورت شروع ...
ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد چیئر مین نیب نے مستعفی ہونے کے لیے مشاورت شروع کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مبینہ ویڈیو کلپس سامنے آنے کے بعد چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے استعفے کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں ،اب صحافی عمر چیمہ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ چیئر مین نیب نے استعفے کے لیے مشاورت کی ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیئر مین نیب نے مستعفی ہونے کے بارے میں مشاور ت شروع کردی ہے ۔اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ کل کے جھٹکے کے بعد چیئر مین نیب نے آج ہر وہ دروازہ کھٹکھٹا یا جہاں سے آڈیو ،ویڈیو لیک ہونے کا خدشہ ہو سکتا تھا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی نیوز چینل نے چیئر مین نیب کی خاتون کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو اور ویڈیو ٹیپس نشر کی تھیں جس پر نیب نے تردیدی کردی تھی اور کچھ دیر بعدچینل نے بھی اپنی خبر پر معذرت کر لی تھی ،وزیراعظم نے بھی اس خبر پر نوٹس لیتے ہوئے چینل کے مالک اور اپنے مشیر طاہر اے خان کو برطرف کردیا تھا ۔

مزید : قومی