برطانوی باکسر عامر خان کے والدین سے ایک بار پھر اختلافات ،دوریاں پیدا کرنے میں کس کا ہاتھ ہے ؟عامر خان کے والدین نے نام بتا دیا

برطانوی باکسر عامر خان کے والدین سے ایک بار پھر اختلافات ،دوریاں پیدا کرنے ...
برطانوی باکسر عامر خان کے والدین سے ایک بار پھر اختلافات ،دوریاں پیدا کرنے میں کس کا ہاتھ ہے ؟عامر خان کے والدین نے نام بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی باکسر عامر خان کے اپنے والدین کے ساتھ اختلافات ایک بار پھر سامنے آگئے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق عامر خان نے 6ماہ سے اپنے والدین سے کوئی بات نہیں کی ۔برطانوی باکسر کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے بیٹے کو ہم سے دور کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان کی خاندان سے دوریوں میں فریال کی والدہ بھی ملوث ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عامر خان کے والدین اور فریال مخدوم کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے اور یہ اختلافات ٹوئٹر پر بھی سامنے آئے تھے جبکہ عامر خان کی مختلف لڑکیوں کے ساتھ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد فریال مخدوم اور عامر خان کے درمیان بھی اختلافات پیدا ہو گئے تھے جو کہ ٹوئٹر پر بھی سامنے آئے تھے اور دونوں کے درمیان بات طلاق تک جا پہنچی تھی ۔

مزید :

کھیل -