’ندیم ہمارے گھر کام کرتا ہے، اسے اداکاری اور گلوکاری کا شوق ہے لیکن ڈانس کو برا سمجھتا ہے‘یاسر حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار یاسر حسین نے اپنے گھر میں کام کرنے والے لڑکے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اس کا تعارف کچھ اس انداز میں کرایا ہے کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے۔
اداکار یاسر حسین نے اپنے گھر کام کرنے والے لڑکے کی تصویر شیئر کی اور اس کا مداحوں سے تعارف کرایا۔ ’ ’یہ ندیم ہے جو ہمارے گھر میں کام کرتا ہے، اس کا تکیہ کلام ’ بھیا جی‘ ہے ، اسے قریب میں گوندنی کا درخت مل گیا ہے، روز توڑ کر لے آتا ہے “۔
انسٹاگرام@yasir.hussain131
یاسر حسین نے بتایا کہ ان کے بھائی نے ندیم سے کہا کہ ’تو درخت کو گنجا کردے گا‘ تو ندیم نے کہا ’ بھیا جی یہ توڑنے سے بندہ گنجا ہوجاتا ہے؟‘۔
اداکار نے بتایا کہ ندیم ایک سانس میں 100 سوال پوچھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسے اداکاری اور گلوکاری کا شوق ہے لیکن اس کی نظر میں رقص کرنا برا کام ہے، ’ میں ندیم کو پسند کرتا ہوں ، برائے مہربانی آپ بھی اسے لائیک کریں‘۔
انسٹاگرام@yasir.hussain131
یاسر حسین کی جانب سے تصویر شیئر کی گئی تو مداحوں نے طرح طرح کے کمنٹ کرنا شروع کردیے۔ ایک خاتون نے لڑکے کی تصویر دیکھ کر اسے چائلڈ لیبر قرار دیا اور کہا کہ اسے سکول میں ہونا چاہیے۔ خاتون نے یاسر حسین سے کہا کہ وہ چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ اداکار نے خاتون کو کچھ یوں جواب دیا’باجی یہ 19 سال کا ہے، معاف کردو اور کوئی کام کرلو‘۔
انسٹاگرام@yasir.hussain131
ایک فالور نے اعتراض اٹھایا اور کہا کہ ’ کیا یہ بتانا ضروری تھا کہ ندیم ہمارے گھر میں کام کرتا ہے‘۔ یاسر حسین نے واضح کیا کہ یہ بتانا ضروری تھا ، جیسے وہ میڈیا میں کرتے ہیں ، کوئی کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، سوچ چھوٹی یا بڑی ہوتی ہے۔
انسٹاگرام@yasir.hussain131