عید: ٹرین آپریشن، ریلوے سٹیشنوں پربے پناہ رش، گاڑیاں فل

عید: ٹرین آپریشن، ریلوے سٹیشنوں پربے پناہ رش، گاڑیاں فل

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)عید کے دنوں میں بھی ریل آپریشن جاری رہے گا،جزوی طور پر بحال ریل آپریشن میں اپ اور ڈاون سائیڈ کی 30 ٹرینیں بدھ سے رواں دواں ہیں، جبکہ عید کے پہلے روز ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے،دوسرے روز دن دو بجے سے کھول دئیے جائیں گے،ملتان سے پنجاب اور سندھ کے دیگر شہروں کو جانے کیلئے مسافر عید کے دنوں میں بھی آن لائن بکنگ کے ذریعے سفر کر سکیں گے,اس حوالے سے ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن سے ٹرینوں کی آمد و رفت (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

جاری ہے چوبیس گھنٹے کے دوران اپ اور ڈاون سائیڈ کی مزید 24 ٹرینیں کینٹ اسٹیشن سے گزری،ریزرویشن دفتر سے بھی بکنگ کا سلسلہ جاری رہا ادھر ملتان کینٹ اسٹیشن سے گزشتہ دو روز کے دوران اپ اور ڈاون سائیڈ کی مختلف ٹرینیں گزری جن میں ملتان سے چلنے والی مہر ایکسپریس بھی شامل تھی کچھ ٹرینیں معمولی تاخیر کا شکار ہوئی تاہم بیشتر ٹرینیں مقررہ وقت پر اسٹیشن پہنچی اور بعدازاں اپنی منازل کی جانب روانہ ہوئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -