ملتان میں کلین اینڈ گرین مہم دوبارہ،ورکرز سرگرم

ملتان میں کلین اینڈ گرین مہم دوبارہ،ورکرز سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر  ) ملتان کو صاف ستھرا اور اجلا بنانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اورشہر کی معروف شاہراوں اور مصروف مارکیٹوں میں 300 ویسٹ بِن نصب کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گول باغ گلگشت میں اس منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے،اس موقع پر ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر،منیجر آپریشنزداودمکی،منیجرز عقیل احمد، حبیب الظفر،عمران خان اور ڈی ایم او انوارالحق،عثمان خورشید اور فہیم لودھی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ(بقیہ 11صفحہ6پر)

کورونا وائرس کے شوروغل کے بعد کلین اینڈ گرین مہم دوبارہ شروع کردی ہے،عید کے بعد سینٹری ورکرز کو 550 ہینڈ کارٹس بھی دی جارہی ہیں اور کمپنی کی بوسیدہ مشینری و کنٹینرز کو مرمت اور تبدیل کیا جارہاہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس مقابلے میں شرکت کے لئے پوری رفتار کے ساتھ کام شروع کردیا گیا ہے،صفائی بارے شکایت کے ازالے کے حوالے سے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اب بھی صوبہ بھر میں ٹاپ پر ہے،میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ایریا بڑھنے کے بعد کمپنی کی مشینری اور ورک فورس میں اضافہ کیا جارہا ہے،لیبر کمپلیکس قرنطینہ سنٹر میں ویسٹ منیجمبٹ کمپنی نے بہترین کام کیا ہے،ہمیں فخر ہے کہ لوکل اور بین الاقوامی میڈیا نے ملتان قرنطینہ سنٹر کی تعریف کی ہے، ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ اس مہم کے سلسلے میں واسا، پی ایچ اے، محکمہ جنگلات، روڈز اور متعلقہ محکموں کو متحرک کردیا گیا ہے، دیہی علاقوں میں بھی کلین اینڈ گرین مہم شروع کی جارہی ہے،عامرخٹک نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ملتان کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس مقابلے میں پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کرے۔ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصرشہزاد ڈوگر نے کہا کہ کلین اینڈ گرین ملتان کے ورکنگ پلان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے اور صفائی و ستھرائی کے حوالے سے ملتان کو ایک نیارخ دیاجارہا ہے،کمپنی کے ورکرز خوبصورت ملتان کے لئے پرعزم ہیں۔
سرگرم