میپکو: عید چھٹیوں کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کاحکم،ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم قائم، افسرالرٹ

میپکو: عید چھٹیوں کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کاحکم،ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے وزارت توانائی (پاورڈویڑن) کی ہدایت پر میپکو ریجن میں عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنیکا اعلان کیاہے۔انہوں نے کہا کہ(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

عیدالفطر کی 25تا27مئی 2020ء کی تعطیلات میں جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں ساڑھے تین کروڑافراد پر مشتمل آبادی کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ صارفین کو بجلی فراہم کرنے اور شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے میپکو سٹاف و افسران کو الرٹ کردیاہے اور میپکوہیڈ کوارٹر میں قائم ریجنل کنٹرول روم میں جنرل منیجرز اور چیف انجینئرز ریجن بھر میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کریں گے۔ عیدالفطر کی تعطیلات میں ٹرانسفارمرزجلنے کی صورت میں فوری تبدیلی کے لئے تمام آپریشن سرکلوں کو اضافی ٹرانسفارمرز اور دیگرمیٹریل بھی فراہم کردیاگیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -