کوٹ ادو: کرنٹ سے جھلسنے والی15سالہ افشاں 5روز بعد نشتر میں جاں بحق

کوٹ ادو: کرنٹ سے جھلسنے والی15سالہ افشاں 5روز بعد نشتر میں جاں بحق

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)چھت پرکپڑے ڈالنے کے دوران چھت سے گزرنے والی 11ہزار واٹ بجلی کی تار کی زد میں آکر جھلسنے والی نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج 5روز کی موت وحیات کی کشکمش میں مبتلا رہنے کے بعد 15سالہ لڑکی دم توڑ گئی،19مئی کے روز 15سالہ افشاں بی بی گھر کی چھت پر کپڑے دھو رہی تھی، گیلے کپڑے چھت پر ڈالتے ہوئے11کے وی تارکے زد میں آ گئی تھی جسے نشتر منتقل کردیا گیا تھا کوٹ ادو کے علاقہ پرانی سبزی منڈی نور شاہ روڈ (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

پر واقع گھر کی چھت پر سے واپڈا کی گیارہ ہزار واٹ بجلی کی تار گزررہی تھی کہ محمد سنوارہ کی 15 سالہ بیٹی افشاں بی بی گھر کی چھت پر کپڑے دھو رہی تھی، گیلے کپڑے چھت پر ڈالتے ہوئے تارکے زد میں آ گئی تھی جس کے نتیجہ میں 15 سالہ افشاں بی بی سمیت 4 سالہ بچہ جھلس گیاتھا، کرنٹ لگنے سے دونوں کا جسم تقریباً 90 فیصد جھلس گیاتھا،دونوں کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیاتھا تاہم 5روز کی موت وحیات کی کشکمش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روزافشاں بی بی نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑ گئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -