4لاکھ طلباء وطالبات کو بغیر فنڈز تعلیم دے رہے ہیں،رانا محمد اکرم

4لاکھ طلباء وطالبات کو بغیر فنڈز تعلیم دے رہے ہیں،رانا محمد اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ُکہروڑ پکا (نما ئندہ خصو صی) پیف کے تحت چلنے والے سکولز کے چار لاکھ اساتذہ نہیں بلکہ چار لاکھ گھرانے عید کی خوشیوں سے محروم ہوگئے حکومت پنجاب نے غریب طلباوطالبات کے لیے تعلیم کے دروازے بند کرنے کیلئے پلاننگ شروع کر رکھی ہے. ان خیالات اظہار سابق صدر پیف سکولز کہروڑپکا رانا محمد اکرم نے کیاانھوں نے کہا کہ پیف کے تحت چلنے والے ادارے محنت اور لگن (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

کے ساتھ بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں جس کا واضع ثبوت بورڈ کے رزلٹ ہیں ہر سال پیف سکول پوزیشن لے جا تے ہیں اور اس وقت یہ ادارے حکومت وقت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں گزشتہ چار ماہ سے وزیر تعلیم نے فنڈز روک رکھے ہیں جس سے چار لاکھ اساتذہ بلکہ چار لاکھ خاندان عید کی خوشیوں سے محروم ہیں وزیر تعلیم کا ایک دن بچے کا غیر حاضر ہونے پر فیک کہنا زیادتی ہے حالانکہ ہم چار لاکھ طلباء وطلبات کو بغیر فنڈز کے تعلیم دے رہے ہیں. حکومت کوچاہیے کہہ پیف سکولوں کی سرپرستی کرے تاکہ غریب کے بچے بچیاں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں.اس وقت بھی ہزاروں طالب علم پیف سکولز سے تعلیم مکمل کر کے مختلف محکموں میں آفیسر بن کر ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 4لا کھ گھرانے وزیر تعلیم پنجاب کی وجہ سے عید کی خوشیوں سے محروم ہیں اور ان کو بد عا ئیں دے رہے ہیں انہوں ے حکو مت پنجاب سے مطا لبہ کیا کہ پیف سکو لوں کو فوری ادا ئیگی کی جا ئے