چھٹیوں سے ایک دن قبل ضلعی،سول عدالتوں میں ملزموں کی ضمانت کیلئے رش

چھٹیوں سے ایک دن قبل ضلعی،سول عدالتوں میں ملزموں کی ضمانت کیلئے رش

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) عیدالفطر کی چھٹیوں سے قبل آخری دن ہونے کے باعث ضلعی و سول عدالتوں میں ملزموں کی ضمانت(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کیلئے رش لگا رہا جبکہ بوگس مچلکے دائر کرنے والے مافیا کی چاندی ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز عیدالفطر کی 4 چھٹیوں سے قبل پورا دن قابل ضمانت دفعات کے ملزموں کی ضمانتیں کروانے کیلئے ملزموں کے رشتہ داروں کا رش لگا رہا اور ایسے میں جعلی فرد ملکیت پر مچلکے دائر کئے جاتے رہے جبکہ رش کے باعث کاغذات کی تصدیق میں بھی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ضمانتی مچلکے بھی من مانے ریٹس پر مہیا کئے جاتے رہے اور ان حالات میں بوگس فرد ملکیت تیار کرنے والے کھلے عام شہریوں سے لوٹ مار کرتے رہے۔ دوسری جانب رہائی کیلئے روبکار کے اجراء میں بھی تاخیر دیکھنے میں آئی ہے۔

رش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -