ڈہرکی: پرانی دشمنی پرایک قتل، مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق

ڈہرکی: پرانی دشمنی پرایک قتل، مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق

  

ملتان، خانیوال، قطب پور، گھوٹکی (نیوز رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) تھانہ ممتازآباد کے علاقے ٹریفک حادثہ میں 55سالہ شخص موقع پر دم توڑ گیا،2افراد کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق سولنگ بستی کے قریب موٹرسائیکلوں (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چوک قریشی کا رہائشی صادق شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 30سالہ ناصر اور طارق کو ریسکیو1122نے موقع پر طبی امداد کے بعد تشویشناک ھالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ تھانہ راجہ رام کے علاقے ٹرین کی زد میں آکر40سالہ شخص جان بحق ہوگیا ہے۔ شاہ موسی کا رہائشی محمد الیاس جس کا ذہنی توان درست نہ ہے کراچی سے ملتان آنے والی تیزگام کی زد میں آکر زشدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہار گیا، واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے محمد لیاس کی نعش تحویل میں لیکر ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس نے تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 8سالہ بچے کے لزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تفصیل کے مطابق محمد شاہد نے نیوملتان پولیس کو بتایا کہ اپنے بیٹے زبیر کے ہمراہ گھر کی جانب جارہے تھے کہ پیھچے سے آنے والی تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ہم دونوں باپ بیٹا موٹرسائیکل سے نیچے گرگئے اور ڈرائیور نے ٹرالی میرے بیٹے کے اوپر چڑھادی جس کی وجہ زبیر موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور جائے وقوعہ سے ٹرالی چھوڑ کر فرار ہوگیا، واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالی قبضے میں لیکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔تھانہ راجہ رام کے علاقے ٹرین کی زد میں آکر40سالہ شخص جان بحق ہوگیا ہے۔ شاہ موسی کا رہائشی محمد الیاس جس کا ذہنی توان درست نہ ہے کراچی سے ملتان آنے والی تیزگام کی زد میں آکر زشدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہار گیا، واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے محمد لیاس کی نعش تحویل میں لیکر ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔پولیس نے تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 8سالہ بچے کے لزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تفصیل کے مطابق محمد شاہد نے نیوملتان پولیس کو بتایا کہ اپنے بیٹے زبیر کے ہمراہ گھر کی جانب جارہے تھے کہ پیھچے سے آنے والی تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ہم دونوں باپ بیٹا موٹرسائیکل سے نیچے گرگئے اور ڈرائیور نے ٹرالی میرے بیٹے کے اوپر چڑھادی جس کی وجہ زبیر موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور جائے وقوعہ سے ٹرالی چھوڑ کر فرار ہوگیا، واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالی قبضے میں لیکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ موٹر وے ایم 4 20کلومیٹر ملتان کی جانب کاربے قابو ہو کر درمیانی روکاوٹ سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت شریف ولد عمر حیات جبکہ سمیرا بی بی زوجہ محمد شریف اور محمد علی ولد محمد شریف سکنہ کبیروالااس حادثہ میں زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔نوجوان موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگیاقطب پور کا رہائشی 20سالہ نوجوان محمد حسین ولد محمد رمضان ملازمت کے لئے ملتان جا رہا تھا کہ دنیا پور ملتان روڈ پر16پلی کے نزدیک گڑھے سے ٹکرا کر سڑک پر گرگیا اور پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا۔متوفی زخمی حالت میں ایک گھنٹہ تک جائے حادثہ پر پڑا رہا کسی نے مدد نہ کی اطلاع پر لواحقین نے موقع پر پہنچ کر نشتر ہسپتال منتقل کیا تاہم متوفی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔جوان موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔گھوٹکی کے قریبی علاقہ شفاری پارک فیش فارم کے مقام پر زمین کے تنازعے پر مہر برادری کے دوگرپوں کے درمیان تصادم ہوگیا اس دوران دونوں جانب سے ایک دوسریپر شدید فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں گولیاں لگنے سے دو افراد غلام علی مہر، غلام حسین مہر شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر سرحد پولیس نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تعلقہ ہسپتال منتقل کیا طبعی امداد کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 45سالاغلام حسین مہر جان کی بازی ہار گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقتول کے بھائی فقیر محمد کی فریاد پر پانچ ملزمان علی گل، آفتاب، جاوید رحیم، شاہد سمیت تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -