چیف ایگزیکٹوہیلتھ آفیسر کاشہباز شریف ہسپتال سمیت تینوں یونٹس کادورہ، ریکارڈ کی چیکنگ

چیف ایگزیکٹوہیلتھ آفیسر کاشہباز شریف ہسپتال سمیت تینوں یونٹس کادورہ، ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر ارشد ملک کی جانب سے مختلف ہسپتالوں میں طبی سہولیات(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

کا جائزہ لینے کے لیئے چیکنگ کا عمل جاری ہے گزشتہ روز انہوں نے گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہباز شریف ہسپتال اور اس کے تینوں یونٹس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے فاطمہ جناح وومن ہسپتال کی حاضری بھی چیک کی، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر امجد نے انہیں بریفننگ دی، فوکل پرسن برائے وبائی امراض داکٹر عطا الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے، سی ای او ڈاکٹر ارشد ملک نے ہدایت کی کہ عید الفطر پر بھی ڈاکٹر و سٹاف اپنی حاضری یقینی بنائیں انہوں نے ایم ایس کو مریضوں کے لیئے مزید طبی سہولیات بہتر بنانے کی بھی ہدایات کی بعدازاں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک ارشد قرنطینہ مرکز پہنچے جہاں انہوں نے مسافروں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا جہاں فوکل پرسن نے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ اب تج 3133 مسافر مختلف ممالک سے ملتان پہنچے ہیں،ان میں سے 2518 کو قرنطینہ ملتان منتقل کیا گیا 701 کو نجی ہوٹلز اور 53 کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا،جبکہ ان میں سے 248 میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 2839 کی رپورٹس نیگیٹیو آئی ہیں جبکہ 38 کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔

چیکنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -