21ویمن میڈیکل آفیسرز کی گریڈ 18میں ترقی مختلف علاقوں میں تعیناتی کانوٹیفکیشن

21ویمن میڈیکل آفیسرز کی گریڈ 18میں ترقی مختلف علاقوں میں تعیناتی کانوٹیفکیشن

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ملتان سمیت پنجاب بھر کی 21 وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹرز کو گریڈ 18 میں سنیئر وومن میڈیکل آفیسر تعینات کر دیا گیا، نئی جائے تعیناتی بارے بھی(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ان میں ملتان کی ڈاکٹر سائرہ اور ڈاکٹر مہرین بدر بھی شامل ہیں، تفصیل کے مطابق پنجاب گورنمنٹ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق ڈیپارٹمنل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر مجاز اتھارٹی نے صوبہ بھر کی 21 میڈیکل آفیسرز ڈاکٹرز کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں بطور سنیئر میڈیکل آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے، اور نئی جائے تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، ان میں ڈاکٹر سائرہ جو نشتر ہسپتال میں گریڈ 17 پر ڈیوٹی سر انجام دے رہی تھیں انیں ترقی دے کر سنیئر میڈیکل ا?فیسر گریڈ 18 میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان اور نشتر ہسپتال کی ڈاکٹر مہرین بدر کو بھی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان بطور سنیئر وومن میڈیکل آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

روانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -