بستی ملوک، ہزاروں مالیت کی گندم جل کرراکھ
ملتان (نیوز رپورٹر)ٹر) تھانہ بستی ملوک کے علاقے گندم کی فصل میں آگ لگ گئی ہزاروں روپے مالیت کی گندم راکھ بن گئی۔تفصیل کے مطابق بستی ملوک کے رہائشی محمد شبیر کی گندم تیار گندم کی فصل نامعلوم وجوہات کی بناپر(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو کنال پر مشتمل گندم کو راکھ میں تبدیل کردیا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم محمد شبیر کے مطابق ا?گ کی وجہ سے 30ہزار مالیت کی گندم جل گئی،پولیس نے معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔