منشیات برآمدگی کامقدمہ،10ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کاحکم

منشیات برآمدگی کامقدمہ،10ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کاحکم

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث 10ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے شہر بھر کے مختلف تھانوں میں درج 150لیٹر دیسی شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزموں (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

طارق، شاہد، رشید اور عمر، 2 کلو 50 گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فیصل، ایک کلو 10 گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فرید، 90 لیٹر شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم سعادت خان، 18لیٹر دیسی شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عزت، 25 لیٹر شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بخش اور 135 لیٹر شراب برآمد ہونے پر ملزم حقو مسیح کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -